ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد صدر کے طورپر صحافی بی این واسرے منتخب

اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد صدر کے طورپر صحافی بی این واسرے منتخب

Mon, 22 Nov 2021 18:45:35    S.O. News Service

کاروار:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کنڑا ساہتیہ پریشد کےضلعی شاخوں کےلئے 21نومبر 2021بروزاتوار کو ہوئے انتخابات میں صحافی ، ڈانڈیلی کے بی این واسرے نے اترکنڑا ضلعی صدر کے طورپر جیت درج کی ہے۔کل ووٹنگ 2810میں سے 2168 ووٹ حاصل کرتےہوئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اترکنڑاضلع کے سبھی تعلقہ جات میں انہوں نے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ گذشتہ انتخابات میں بھی مقابلہ کرتےہوئے بہت ہی کم ووٹوں سےہارے تھے۔ ان کے قریبی حریف کنڑا ساہتیہ پریشد یلاپور شاخ کے صدر وینوگوپال مدگونی متوقع ووٹ حاصل کرنےمیں ناکام ہوئےہیں۔

اس مرتبہ ہوئےضلعی صدر انتخابات میں کل پانچ امیدوار میدان میں تھے۔ ہوناور کے رپورٹر کرشنا مورتی ہیبار، پریشد کے سنئیر ممبر ہوناور کی شاردا بھٹ اور ڈانڈیلی کے وکیل راگھویندر گڈیپنور بقیہ تین امیدوا ر میدان میں تھے۔ ضلع کے تعلقہ جات کی تحصیلدار آفس میں اور بھٹکل کے ماولی سمیت کل 13پولنگ بوتھ تشکیل دئیے گئے تھے۔ صبح 8بجے سے شام 4بجےتک ووٹنگ ہوئی ۔ تعلقہ جات میں ہی گنتی کئےجانےکے بعد کاروار تحصیلدار دفتر کو اطلاع دی گئی ۔ اس کے بعد سبھی تعلقہ جات کے ووٹوں کو ملا کر فاتح کے نام کا اعلان کیاگیا۔ کاروارتحصیلدار نسچل نرونا نے بطور الیکشن کمشنر خدمات انجام دیں۔

واسرے_کنڑاساہتیہ_پریشد_صدر.jpgتاحیات ممبران کی فتح :کنڑا ساہتیہ پریشد اترکنڑا ضلع صدر کے طورپر نومنتخب صدر بی این واسرے نے جیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ میں نے میری توقع سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ممبران نے پریشد میں جدیدیت کو پسند کرنےکےلئے مجھے جیت دلائی ہے۔ یہ جیت میری نہیں بلکہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے تاحیات ممبران کی جیت ہے۔ میں اپنے منشور میں جو بھی وعدے کئےہیں انہیں اگلےپانچ برسوں میں پوراکرنےکی کوشش کرونگا۔

پولنگ کی شرح : ساہتیہ پریشد کے انتخابات میں اس مرتبہ پورے ضلع میں 59.20فی صد پولنگ ہوئی ۔ ضلع میں کل 4747 رائے دہندگان ہیں، صرف 2810ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ جس میں 3633مرد ووٹروں میں سے 2138اور 2138خاتون ووٹروں میں سے 672نے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔

انکولہ میں سب سے زیادہ 77فی صد پولنگ ہوئی ہے تو سداپور میں سب سے کم 42.8فی صد یعنی صرف 115لوگوں نے ووٹنگ کی جب کہ یہاں 209لوگ تاحیات ممبران ہیں۔

 کس کو کتنے ووٹ ملے:بی این واسرے:2168                 وینو گوپال مدگونی :348                   کرشنامورتی ہیبار:155

شاردا بھٹ:61                             راگھویندر گڈیپنور:57         رد کئے گئے ووٹ:21          کل :2810


Share: